پاکستان بھارت کے خلاف عسکری کے ساتھ سفارتی محاذ پر بھی کامیاب ہوا ، امریکی جریدہ

واشنگٹن (آن لائن) امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو عسکری محاذ کے ساتھ سفارتی میدان میں بھی بھارت کے خلاف کامیابی ملی ہے۔ امریکی جریدے نے نے بھی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی سفارتی کامیابی اور بھارت کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف جنگ میں نہ صرف عسکری میدان میں ناکامی ہوئی بلکہ سفارتی محاذ پر بھی سخت خفت کا سامنا ہے۔پاکستان کی موٴثر جوابی کارروائی نے ثابت کر دیا کہ وہ ہر سطح پر اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے

، پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے سیاسی بصیرت اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید مضبوط کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری بالخصوص امریکہ بھی پاکستانی موقف کی اہمیت کا اعتراف کیا گیا، پاک چین دفاعی اشتراک سے بھارتی ایئرفورس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ عالمی سطح پر رافیل طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے باعث شرمندگی ہے، بھارت پہلگام حملے میں پاکستان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکا۔ جریدے کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ پاک فوج کی حکمتِ عملی اور عالمی سفارتی حمایت نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا۔

Comments are closed.