پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کا غرورخاک میں ملا دیا ، فرانسیسی میڈیا کا اعتراف

پیرس (آن لائن)معرکہ حق میں پاکستان کی واضح برتری اور شاندار کامیابی کا عالمی سطح پر اعتراف اور خراج تحسین کا سلسلہ جاری ہے ۔ امریکہ ، برطانیہ کے بعد فرانسیسی میڈیا نے بھی معر کہ حق میں پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا غرورخاک میں ملا دیا گیا ۔ فرانسیسی میڈیا رپورٹ کے مطا بق معرکہ بنیان مرصو ص میں رافیل طیاروں کو بری طرح ناکامی ہوئی ۔

رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت سے فتح ممکن ہوئی ہے ۔ جبکہ جے ایف-10کی برتری نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کر دیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں کمی شکست کی بڑی وجہ تھی ۔ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود بھارت کو شکست پیشہ وارانہ مہارت کی کمی کی واضح علامت ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت نے بھارتی مہم جوئی کو خاک میں ملا دیا ہے ۔

Comments are closed.