عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے‘ گولڑہ اور مارگلہ اسٹیشن پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائینگے،حنیف عباسی

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی کا گولڑہ اور مارگلہ اسٹیشن کو تجدید کے حوالے سے اِہم اجلاس ہوا۔حنیف عباسی نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔ گولڑہ اور مارگلہ اسٹیشن پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائینگے۔ ریسٹورنٹس کی مینجمنٹ کے لیے آؤٹ سورسنگ کی جائے گی۔عوام جب چاہے وہاں آکر لطف اندوز ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جدید طرز کے الیکٹرک پولز لگائے جائیں گے ۔صاف ستھری اور آرام دہ بینچیز فراہم کیے جائیں گے۔ شام کے پور فضا ماحول میں عوام لطف اندوز ہونگے۔ آس پاس کے طلبہ و طالبات کے لیے جدید کیفی ٹیریا بنے گا۔ریلوے اسٹیشنز کو عوام دوست اور جدید بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

Comments are closed.