چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آرمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد
راولپنڈی (آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ثابت قدم قیادت اور غیر متزلزل عزم نے قومی سلامتی کو مضبوط بنایا۔آئی ایس پی آرکے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباددی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت، قوم کے لیے خدمات اور حالیہ کامیاب آپریشنز پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں "معرکہ حق” اور "بنیان مرصوص” جیسے آپریشنز کامیابی سے مکمل ہوئے،سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مسلح افواج اور قوم کی جانب سے مبارکبادپیش کرتے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ثابت قدم قیادت اور غیر متزلزل عزم نے قومی سلامتی کو مضبوط بنایا۔
Comments are closed.