صدر سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات‘جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے سے متعلق اعتماد میں لیا
اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال بھی موجودتھے۔وزیر اعظم نے صدر مملکت کو جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے سے متعلق اعتماد میں لیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے مادر وطن کا کامیابی سے دفاع کیا،بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے، کامیاب دفاع وطن اور بہترین جنگی حکمت عملی پر جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے مستحق ہیں۔ملاقات میں بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستان کی مؤثر جوابی کاروائی پر مسلح افواج کی قیادت اور افواج پاکستان کو سراہا گیا۔
Comments are closed.