بھارتی انتہا پسند ہندووٴں کا بلوچستان میں مداخلت کا بڑا ثبوت سامنے آ گیا

راولپنڈی (آن لائن) بھارتی انتہا پسند ہندووٴں کا بلوچستان میں مداخلت کا بڑا ثبوت سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بھارتی حکومت اور انتہا پسند ہندو بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں، حکومت پاکستان اور مسلح افواج اس حوالے سے کئی بار شواہد ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کے سامنے پیش کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب خود بھارت میں ہندوتوا نظریے کے حامل شخص نے یہ اقرار کیا ہے، بھارت کی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والا ہندوتوا گروپ کا رکن بلوچستان آرمی کا ایکس اکاوٴنٹ چلاتا ہے۔

بھومیہار ساگر نامی ہندوتوا گروپ کے رکن نے ایکس سے اپیل کی ہے کہ مجھے یہ جان کر مایوسی محسوس ہوئی کہ میرا ذاتی اکاوٴنٹ غیر مستند قرار دے کر معطل کر دیا گیا ہے۔بھومیہار ساگر نے کہا کہ میں تصدیق کرتا ہوں کہ یہ اکاوٴنٹ واقعی میرا ہے، میں بھومی ہار ساگر ہوں، جو اس پلیٹ فارم پر اپنی زندگی، خیالات اور تجربات شیئر کرتا رہا ہوں، براہ کرم میری شناخت کا جائزہ لے کر اکاوٴنٹ بحال کیا جائے۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھومیہار ساگر کا یہ اقرار ثابت کرتا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کیلئے فتنہ الہندوستان کی سہولت کاری بھارت سے ہوتی ہے، اس اپیل سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ بھومیہار ساگر بلوچستان میں ہندوستانی دہشت گرد پراکسیوں کیلئے کام کرتا ہے۔

Comments are closed.