اللہ کے بعد سب سے زیادہ انحصار خود پر ہے، پاکستانی قوم کبھی جھکی ہے اور نہ جھکے گی: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ اللہ کے بعد سب سے زیادہ انحصار خود پر ہے اور پاکستانی قوم کبھی جھکی ہے اور نہ جھکے گی۔پاکستان اور چین دونوں کی خطے میں امن و استحکام کیلئے کوشاں ہیں۔ ہم نے اب آہنی دیوار کا رخ دہشتگردی کے خاتمے کی طرف موڑنا ہے ۔ چینی میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے آپ پر انحصار کرتے ہیں، پاکستان کے لیے سب سے اہم چیز اس کی طاقت ہے، جب ہمارا عزم مضبوط ہوگا اور جو ہم نے دکھایا، تو بین الاقوامی کمیونٹی بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے جتنے بھی ممالک ہیں سب کو اس وقت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، لوگ انسانیت کی ترقی کی جانب دیکھ رہے ہیں، دنیا کو موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی کے مسائل کا سامنا ہے، کیا ایسے میں ایک ملک دوسرے ملک پر بلاجواز، جھوٹے بیانیے، بغیر ثبوت کے چڑھ دوڑے؟ پڑوسی ممالک کے اوپر اپنی اجارہ داری مسلط کرنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی قوم نہ پہلے جھکی تھی اور نہ ہم اب جھکیں گے، میں پہلی بھی کہتا رہا ہوں، اب بھی کہتا ہوں کہ ہمارے شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح امن ہے، آج پاکستان کی گلیوں میں دیکھیں تو لوگ آپ کو امن کی خوشی مناتے نظر آئیں گے، پاکستان اور چین دونوں کی خطے میں امن و استحکام کے لیے کوشاں ہیں

، ہم دہشتگردی کی لعنت سے لڑ رہے ہیں، دہشتگردی کا مقصد ہی ترقی کو روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے کم عرصے میں جو ترقی کی ہے اسے دنیا کو دیکھنا چاہیے، پاکستان کے عوام بھی ترقی اور استحکام کی جانب جانا چاہتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں میں آپ کو انسانیت نظر آئے گی، پاکستان کی آہنی دیوار میں عوام، مسلح افواج اور تمام شعبے شامل ہیں، اس آہنی دیوار کو دہشتگردی کے ناسور کی طرف موڑنا ہے، آپ دیکھیں گے کہ ملک کیسے دوڑتا ہوا ترقی کی منازل طے کریگا۔ انہوں نے کہا پاکستان اور چین دونوں کی خطے میں امن و استحکام کیلئے کوشاں ہیں۔چین نے انتہائی کم عرصے میں اتنی بڑی آبادی کے ساتھ جو ترقی کی ہے اسے دنیا کو دیکھنا چاہئے۔پاکستان کے عوام بھی یہی چاہتے ہیں کہ ہم ترقی اور استحکام کی جانب جائیں۔

Comments are closed.