آئین و قانون ہمارے ساتھ کھڑے ہیں فتح ہماری ہی ہوگی ،سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ آف پاکستان میں سلمان اکرم راجہ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ آئین وقانون ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ فتح ہماری ہی ہونی ہے۔ہم بھرپور مزاحمت کریں گے ،بینچ کی تشکیل بدل جانے کے باجود ہم جدوجہد جاری رکھیں گے ،تاریخ ہمارا ساتھ دے گی خدا تعالیٰ ہمارا ساتھ دے گا فتح ہماری ہوگی ،جمعرات کومخصوص نشستوں کے مقدمے میں تین متفرق درخواستیں آئینی بنچ کی جانب سے خارج کیے جانے کے فیصلے کے بعدانھوں نے مزیدکہاکہ آئین قانون کے تقاضے بہت واضح ہیں

۔جہموریت کو آگے بڑھانے کا موقع ملے گا ،خان صاحب سے کل آڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔عمران خان نے کہا میری کسی سے بات کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے ،لیکن ملک اس وقت جہاں کھڑا ملک کے لیے بات چیت کرنا ضروری ہے۔ ضروری ہے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور ملک کے ادارے آپس میں بات کریں ،خان صاحب سمجھتے ہیں دشمن سے مقابلہ کرنے کے لیے یکسوئی کی ضرورت ہے۔یہ انتشار ہم نے پیدا نہیں کیا ہوا ہے۔انتشار انہوں نے پیدا کیا جہنوں نے الیکشن لوٹا ہے،جہنوں نے عدالتوں کو محکوم کیا ہے۔ ہم انکے خلاف کھڑے ہیں ،اسلیے خان صاحب سمجھتے ہیں یہ ملک کی ضرورت ہے میری خواہش نہیں ہے۔ ملک میں بے روزگاری اور سرمایہ کاری کا فقدان نظر آرہا ہے ،آپ نے معیشت کا گلا گھونٹ دیا ہے اور غربت میں اضافہ کیا ہے۔ ،لائیو اسٹریمنگ میں قوم دیکھے گی اور بلاخر فیصلہ قوم نے ہی کرنا ہے ،جب تک ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر کو شامل نہ کیا گیا۔مسائل حل نہیں ہوں گیے۔

Comments are closed.