ایشوریا رائے کی سندور بھری مانگ: طلاق کی افواہوں کو زبردست جواب مل گیا

ممبئی (آ ن لائن) بالوں میں سندور کی چمکتی ہوئی لکیر اور اس میں ایک پیغام کے ساتھ، بالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے ایک بار پھر کانز فلم فیسٹیول میں اپنی دلکش موجودگی سے دنیا کو مسحور کر دیا۔2025 کے کانز میں ان کی پہلی جھلک نے فورا میڈیا اور مداحوں کی توجہ حاصل کی، خاص طور پر ان کی مانگ میں بھرا ہوا سرخ سندور جوان کی شادی کی علامت تھا۔ایشوریا نے اپنی پہلی کانز اپیرنس میں ایک خوبصورت آؤری ساڑھی پہنی تھی جو بھارتی روایتی لباس کا بہترین نمونہ تھا۔اس ساڑھی کے ساتھ ایک طویل پلو اور خوبصورت لیس سے مزین دوپٹہ تھا جو ان کی ہندوستانی ثقافت کو نمایاں کرتا تھا۔ان کے زیورات بھی بہت خاص تھے جن میں یاقوت سے سجا ہار، گلے میں گلوبند اور روبی انگوٹھیاں شامل تھیں۔ لیکن ان سب سے زیادہ توجہ ان کی مانگ میں بھرا سندور لے رہا تھا۔

یہ سندور صرف ایک روایتی نشان نہیں تھا، بلکہ یہ ایک پیغام بھی تھا۔اس کا مقصد جہاں بھارت کی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا تھا، وہیں یہ ایک مضبوط پیغام بھی تھا کہ وہ اور ان کے شوہر، ابھیشیک بچن، کی شادی تاحال برقرار ہے۔ اس طرح طلاق کے بارے میں پھیلنے والی تمام افواہیں خود بخود دم توڑ گئیں۔ایشوریا کی کانز میں یہ 22ویں ریڈ کارپٹ واک تھی، جو انہوں نے لوریل پیرس کے عالمی سفیر کے طور پر کی۔ان کے اس مخصوص انداز میں پاپارازیز کو نمستے کرنا، مسکراہٹیں بکھیرنا اور فلائنگ کسز دینا، ان کی دلکشی کو دوبالا کر رہا تھا۔ان کے اس انداز کو سوشل میڈیا پر بہت سراہا گیا، اور ان کی تصاویر وویڈیوز فورا وائرل ہو گئیں۔

Comments are closed.