پہلے کہا تھا کہ پاکستان جب جواب دے گا تو پوری دنیا دیکھے گی اور شکر الحمدللہ ایسا ہی ہوا ‘فیلڈ مارشل عاصم منیر
ٓاسلام آباد(آن لائن) فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ پہلے کہا تھا کہ پاکستان جب جواب دے گا تو پوری دنیا دیکھے گی اور شکر الحمدللہ ایسا ہی ہوا ‘میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیرنے ایوان صدرمیں فیلڈ مارشل کی بیٹن آف فیلڈ مارشل لینے کے بعد مبارکباد وصول کرتے ہوئے سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں، میڈیا ہمارا پلرہے
آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیرنے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کا نام بہت سوچ سمجھ کر مشاورت کے بعد رکھا ‘اور اس کا مطلب بہت واضح ہے اور ہم اللہ کی مدد سے آہنی دیوار ثابت ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے کہا تھا کہ پاکستان جب جواب دے گا تو پوری دنیا دیکھے گی اور شکر الحمدللہ ایسا ہی ہوا ۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان میں بچوں کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف بھرپور جوابی کاروائی جاری ہے ‘پاکستان کی مسلح افواج ہر وقت تیار ہیں شکر الحمدللہ ہم نے دشمن کو اپنی سرزمین اور فضائی حدود میں بھی داخل نہیں ہونے دیا۔
Comments are closed.