اسلام آباد (آن لائن )ترجمان حج آرگنائزرز کا وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کی پریس کانفرنس پر رد عمل میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور کی پریس کانفرنس 67000 ہزار حجاج کے زخموں پر مزید نمک پاشی کے مترادف ہے۔ سعودی حکومت کی ٹائم لائن کی وجہ سے صرف پاکستانی حجاج متاثر نہیں ہوئے بلکہ دنیا گھر کے دیگر ممالک کے حجاج بھی متاثر ہوئے ہیں۔
وزارت مذہبی امور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور دیگر ممالک کی طرح ان کو بھی اگلے سال حج پر بھیجنے کا واضح اعلان کریں۔ 14فروری کا ایگریمنٹ G2Gہے جس پر وزارت مذہبی امور کے 2 بااختیار افسران کے دستخط ہیں۔ منیٰ میں بھی Availableجگہ لینے کے لئے وزارت نے ذمہ دارانہ رویہ اختیار نہیں کیا، 67000حجاج سارے پاکستانی ہیں اور ان کے دکھ کا مداوا کریں، وفاقی وزیر مذہبی امور عوامی نمائندہ ہیں۔ عوامی سطح پر مسائل حل کریں۔ جو حجاج کرام ان حج ارگنائزرز کے ساتھ اگلے سال حج کرنا چاہتیہیں ان کے حج کو وزارت مزہبی امور کنفرم کرے۔ترجمان حج آرگنائزرزنے مزید کہا کہ جو حجاج کرام رقم واپس لینا چاہتے ہیں تو حج آرگنائزرز ان کی رقم پوری واپس دیں گے۔
حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن حجاج اور اپنے ممبران کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے اور رہے گی۔ وزارت مذہبی امور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آج بھی وزارت مذہبی امور کے ساتھ مل کر ان 67000حجاج کا لوڈ اٹھانے کے لئے تیار ہے۔
Comments are closed.