ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں ،حنیف عباسی

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاہے کہ ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو مارگلہ اسٹیشن کا اچانک دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفاقی وزیر نے ریلوے سٹیشن پر صفائی کی صورتحال اور ٹرین کی بوگیوں کا تفصیلی جائزہ لیاوزیر ریلوے نے اسٹیشن پر موجود انتظامیہ اور عملے کے ساتھ تبادلہ خیال کے علاوہ مسافروں سے براہ راست ان کی شکایات و تجاویز بھی سنی اور اسٹیشن کی صفائی کے انتظامات کا بغور جائزہ لیا اور صفائی کی حالت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے عملے کو ہدایت دی کہ صفائی کے اعلی معیار کو برقرار رکھا جائے کیونکہ یہ نہ صرف مسافروں کی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ ریلوے کی ساکھ کے لیے بھی بہت اہمیت رکھتا ہے

وزیر ریلوے نے اسٹیشن پر کھڑی ٹرینوں کا معائنہ کیا اور خود ٹرین کے اندر جا کر ایک ایک بوگی میں صفائی، سہولیات، مسافروں کے آرام اور حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والے ہر مسافر کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں مارگلہ اسٹیشن کے انتظامی حکام نے وزیر ریلوے کو ریلوے کی ترقی اور اسٹیشن کی بہتری کے لیے جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا

جس پر وزیر نے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی تاکید کی تاکہ عوام کو معیاری اور آرام دہ سفری سہولت میسر ہو وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ریلوے کو ملک کا معتبر اور پسندیدہ سفری ذریعہ بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ مارگلہ اسٹیشن پر جلد تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور عوام کے لیے خاص طرز کے ریسٹورنٹس بنانے کے منصوبے زیر غور ہیں، تاکہ مسافروں کے لیے بہترین سہولیات کا ماحول فراہم کیا جا سکے۔۔۔۔اعجاز خان

Comments are closed.