راولپنڈی، پشاور (آن لائن)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی ضلع ٹانک میں کی گئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ فورسز نے تیسری کارروائی ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ یہ دہشتگرد ان علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن والے علاقوں میں کسی بھی دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پْرعزم ہیں۔
Comments are closed.