سپریم کورٹ نے لاء افسران کی خدمات لاہورہائی کورٹ کو واپس کر دیں

اسلام آباد( آن لائن )سپریم کورٹ نے لاء افسران کی خدمات لاہورہائی کورٹ کو واپس کر دیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی منظوری کے بعدرجسٹرار نے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار عامر سلیم رانا کی خدمات اورڈپٹی رجسٹرار محمد اویس کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کردیں۔ ڈپٹی رجسٹرار محمد منور علی کی خدمات سندھ ہائیکورٹ کو اور سینئر آڈیٹر محمد اکرم کی خدمات آڈیٹر جنرل پاکستان کو واپس کردیں۔ چاروں افسران ڈیپوٹیشن پر سپریم کورٹ میں تعینات کیے گئے تھے۔

Comments are closed.