وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ،فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے
استنبول(آن لائن)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف استنبول میں جب صدارتی محل پہنچے تو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ان کا استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کے دوران ترکیہ کی جانب سے مسلسل حمایت پر صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماوٴں نے علاقائی امن اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد ترک عوام اور بالخصوص صدر ایردوان کا شکریہ ادا کرنا ہے جنہوں نے حالیہ پاک، بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کے اصولی موقف کی بھرپور حمایت کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دفاع، معیشت، سیاحت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔یہ دورہ پاک،ترکیہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم ثابت ہوگا۔،
اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر موجود تھے۔اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، عطااللہ تارڑ اور طارق فاطمی موجود تھے۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے شہر استنبول پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔
Comments are closed.