وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس چوروں کی شامت آ گئی
اسلام آباد ( آن لائن )سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمٹیڈ اسلام آباد ریجن کی گیس چوری کے خلاف چلائی جانے والی مہم فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس چوروں کی شامت آ گئی ہے –
یہ بات سوئی ناردرن گیس کے ترجمان شاہد اکرم نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہی – انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ٹاسک فورس کے سیکٹر جی نائن, لہترا ر روڈ, ای 11/2, جی 14 اور بنی گالا میں چھاپوں کے دوران گھریلو کنکشن کے کمرشل استعمال میں ملوث8 صارفین کے کنیکشن کاٹ کر بھاری جرمانےعائد کر دئیے گئے- جبکہ سبز ی منڈی کے ایک ہوٹل کو گھریلو کنیکشن استعمال کرنے پر 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے – اْدھر رائل ایونیو اور جھنگ سیداں میں قائم ہوسٹلوں پر بھی ٹاسک فورس نے کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے کنیکشن منطقہ کر کے صارفین پر گھریلو کنیکشن کے کمرشل استعمال پر جرمانے عاید کر دئیے ہیں – ترجمان نے بتایا کہ ٹاسک فورس نے گزشتہ روز سیکٹر ای – 11 میں دو صارفینکو ڈ ائیر یکٹ کنیکشن کے ذریعے گیس چوری کرتے پکڑ لیا جن کے کنیکشن کاٹ کرضابطے کے تحت ایف آئی آر درج کر وا دی گئی ہے -ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ریجن میں موجود آخری غیر قانونی کنیکشن کاٹنے تک کر یک ڈ اون جاری رہے گا-
Comments are closed.