آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات

لاچن (آن لائن)آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے دورہ کے دوران آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے دورے کے دوران آذربائیجان کے شہر لاچین میں وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوگلو سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کے امور سمیت پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments are closed.