نواز شریف نے 6 ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کو خود مختاری کا جو پیغام دیا تھا 10 مئی کو بہادر مسلح افواج نے اس پر مہر ثبت کر دی

راولپنڈی (آن لائن) مسلم لیگ ن کے وفاقی و صوبائی وزراء اور مقامی قیادت حالیہ پاک بھارت جنگ میں ایٹمی پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے خطے میں طاقت کا توازن تبدیل کردیا نواز شریف نے شدید عالمی دباؤ کے باوجود 6 ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کو خود مختاری کا جو پیغام دیا تھا 10 مئی کو بھارتی جارحیت کے جواب میں ہماری بہادر مسلح افواج نے اس خود مختاری پر مہر ثبت کر دی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات دانیال چوہدری، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام منعقدہ یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی عہدیداروں، کارکنوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا کارکن اپنے لیڈر اور پارٹی کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہا ہے ہم نے جیلیں اکٹھی بھگتی ہیں۔ مریم نواز نے ہمت کے ساتھ اپنے والد خے ساتھ جیلیں کاٹیں‘ مسلم لیگ ن عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے‘ راولپنڈی میں ویمن چلڈرن ہسپتال 10 ارب کی لاگت سے جلد مکمل کرینگے‘ نالہ لئی ایکسپریس وے بھی ان شاء اللہ مکمل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی وجہ سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا مودی نے ہندوستان کا دفاعی نظام تباہ اور ایکسپوز کردیا ہے یہاں ایک نسل پیدا ہوئی تھی جو کہتے تھے فوج کو اپنا کام نہیں کرنا آتا دنیا نے دیکھا فوج نے اپنا کام کس کامیابی کے ساتھ کیا حالیہ صورت حال میں پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہوگئی

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے کامیاب حکمت سے ہندوستان کو تنہا کردیا یہ میاں شہباز شریف کی دانشمندی تھی کہ پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوئی عالمی میڈیا آج پاکستان کی کامیابی کو تسلیم کررہی ہے ہم نے ہندوستان کے 6 طیارے گرائے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پانی کا بند کرنا دور انڈیا کو اپنی ہزیمت کو سنبھال نہیں پارہا بھارت نے حملہ کرکے بچوں اور خواتین کو شہید کیا لیکن ہم نے جب حملہ کیا ہم نے انکے میزائل اسٹوریج اور ملٹری انسٹالیشن تباہ کیں بھارت دہشت گردی کا شور مچارہا ہے بی ایل اے کے پیچھے کون ہے پاکستان انشاء اللہ قائم ہے اور قائم رہے گا پاکستان جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ہی لیڈر ہے وہ ہے میاں محمد نواز شریف ہماری سوچ نواز شریف سے شروع نواز شریف پر ختم ہوتی ہے جنرل حافظ عاصم منیر جذبہ ایمانی سے سرشار ہے جنرل عاصم منیر جس طرح دشمن پر ٹوٹ پڑا وہ دنیا نے دیکھا ہمیں اپنی فوج پر فخر کرنا چاہئے مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت کی طویل تاریخ ہے مسلم لیگ ن ایک منظم جماعت ہے ہم نے بھارت کے 6جہاز مارے بھارت کے 24 ہیڈ کوارٹر ہماری فوج نے تباہ کئے اسرائیلی ڈرون ہو یا کچھ بھی ہماری فورسز نے سب تباہ کر دیئے بھارت دوبارہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا پاکستان ایک مضبوط ایٹمی طاقت کے طور پر ابھرا ہے جو ہمارے بچے شہید ہوئے ہیں انکا بدلہ لینا باقی ہے دانیال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو بنانے میں لوگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں 28 مئی کے دھماکوں نے پاکستان کو استحکام بخشا ہے 10 مئی کو پاک بھارت جنگ نے دنیا میں طاقت کا توازن بدل دیا ہے 28 مئی کے کامیاب ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ میاں نواز شریف کو جاتا ہے

ہمیں یہ ملک کمزور اور اندھیروں میں ڈوبا ملا مسلم لیگ نواز نے ہمیشہ ملک کو اندھیروں سے نکالا مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان کو معاشی استحکام دیا ہے جب بھی ملک بحرانوں سے دوچار ہوا واحد مسلم لیگ ن آگے آئی مسلم لیگ ن نے پاکستان میں ڈلیور کیا ہے مریم اورنگزیب نے کہا کہ 28 مئی 1998 میں چاغی کے پہاڑوں میں دھماکوں سے قبل نواز شریف کو دھمکایا گیا میاں نواز شریف پاکستان کے دشمنوں کے آگے ڈٹ گیا نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا پاکستان کو کہا گیا تھا دھماکے کئے تو پابندیاں لگ جائیں گی نواز شریف نے کہا یہ پاکستان کے دفاع کا معاملہ ہے نواز شریف نے انڈیا کے 5 دھماکوں کے مقابلے میں چھ دھماکے کئے ایٹمی دھماکوں کے بعد کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا پاکستان نے بزدل بھارت کی جارحیت منہ توڑ جواب دیا بھارت سمجھتا تھا پاکستان کو دھمکا کے ڈرائے گا پوری قوم اپنی فوج اور پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگئی نواز شریف نے پاکستان کی آنے والے نسلوں کو محفوظ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ 10 مئی کو بھارت پوری دنیا میں ایکسپوز ہوگیا پہلگام واقعہ افسوس ناک واقعہ ہے پاکستان نے اسکی مذمت کی ہم نے بھارت سے ثبوت مانگے اور غیر جانبدار تحقیقات کا کہا اس نے ایسا نہیں کیا وزیر اعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر نے مودی کو بتایا ہم اپنی مرضی کا جواب دینگے 10 مئی کو دنیا نے دیکھا پاکستان نے کس طرح جواب دیا نوجوان نسل کو یہ بات باور کرانی ہے نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا ہم نے حالیہ جنگ میں 6 طیارے گرائے ہم نے انڈیا کے ساتھ مقابلہ 6 صفر سے جیتا ہے اللہ تعالٰی کے بعد میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں نواز شریف نے اسی لئے کہا تھا ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں اب ہم 28 مئی والے بھی ہیں 10 مئی والے بھی ہیں جب بھی پاکستان معاشی طور پر ڈوبا مسلم لیگ نے اسے معاشی پٹری پر ڈالا 28 مئی کے موقع پر نواز شریف کی والدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں شہباز شریف کی قیادت میں 10 مئی کو پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے 10مئی کو بھارت کو منہ توڑ جواب دیا پاک فضائیہ نے جیسے بھارت کو جواب دیا اسکی آئندہ آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی انہوں نے کہا بھارت کے پاس کچھ نہیں ہے مودی نے دنیا میں جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی۔

Comments are closed.