شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف سے اہم ملاقات ،مریم نواز بھی موجود تھیں
لندن، اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی نواز شریف سے اہم ملاقات ،ملاقات لندن میں ناشتے پر ہوئی مریم نواز بھی موجود تھیں ، ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں بارے نواز شریف کو اعتماد میں لیا ،
ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال کے مختلف پہلووٴں پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا اور نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر نواز شریف نے موجودہ حالات میں اپنے موقف سے آگاہ کیا جبکہ مریم نواز نے پارٹی ورکرز کنونشن اور عوام کے جوش وخروش بارے نواز شریف کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام آپ کی واپسی کے منتظر ہیں بھرپور استقبال ہوگا ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس بھی تھوڑی دیر میں ہوگا ۔حسن نواز کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں ن لیگ کے درجن سے زیادہ سابق اراکین پارلیمنٹ بھی شرکت کرینگے نواز شریف ان سے خطاب بھی کرینگے اور اپنا لایحہ عمل بتایں گے۔
Comments are closed.