اسلام آباد(آن لائن)نئے مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کی تجویزپیش کی گئی ہے اور دفاع کیلئے 2550 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔دفاعی بجٹ سے تینوں مسلح افواج اور انٹر سروسز اداروں کیلئے متناسب حصہ رکھا جائے گا بجٹ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ کی مد میں 2122 ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔رواں مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ مجموعی طور پر جی ڈی پی کا 1.71فیصد ہے ۔ رواں مالی سال کے دوران دفاعی اخراجات کا نظر ثانی شدہ تخمیہ 2181 ارپ روپے رہاہے۔ملٹری پنشنز کی مد میں 742 روپے رکھنے کی تجویزدی گئی ہے ۔رواں مالی سال ملٹری پنشنز کی مد میں 662 ارب روپ رکھے گئے تھے۔رواں مالی سال ملٹری پنشنز کا نظر ثانی شدہ تخمینہ 676 ارب روپے ہے۔ دفاعی بجٹ میں ملازمین سے متعلقہ اخراجات 846 ارب روپے ‘ دفاعی بجٹ میں آپریٹنگ اخراجات 704 ارب روپے رکھنے ‘ فزیکل اثاثوں کی مد میں 663 ارب روپے رکھنے ‘سول ورکس کی مد میں 336 ارب روپے رکھنے کی تجویزدی گئی ہے ۔رواں مالی سال کے لئے دفاعی بجٹ میں ملازمین سے متعلقہ اخراجات 826 ارب روپے رہے۔ رواں مالی سال دفاعی بجٹ میں آپریٹنگ اخراجات 547 ارب روپے رہیْرواں مالی سال فزیکل اثاثوں کی مد میں اخراجات 550 ارب روپے رہیْرواں مالی سال سول ورکس کی مد میں اخراجات 257 ارب روپے رہےْ
Comments are closed.