مالی سال 2025,26 کیلئے 17 ہزار 573 ارب کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد(آن لائن)مالی سال 2025,26 کیلئے 17 ہزار 573 ارب کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے ۔ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے،نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5 ہزار 147 ارب روپے،حکومت کی مجموعی آمدن کیلئے 19 ہزار 278 ارب روپے کا تخمینہ مقرر کیا گیا ہے آئندہ مالی سال صوبوں کو 8 ہزار 206 ارب روپے دئیے جائیں گے ۔قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 8207 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔مالی سال 2025,26 کیلئے دفاع کا بجٹ 2550 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔ گرانٹس اور سبسڈی کی مد میں 1 ہزار 928 روپے کا بجٹ مختص،پینشن کی مد میں آئندہ مالی سال کیلئے 1055 ارب روپے مختص،سول حکومت کے اخراجات کیلئے آئندہ مالی سال 971 ارب روپے کا بجٹ مختص،ہنگامی حالات کیلئے آئندہ مالی سال 389 ارب کا بجٹ مختص،پی ایس ڈی پی کی مد میں آئندہ مالی سال کیلئے 1 ہزار ارب روپے کا بجٹ مختص،آئندہ مالی سال کیلئے وفاق کا بجٹ خسارہ 6 ہزار 105 ارب روپے ہوگا۔آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کے تخلیص میزانیہ کے مطابق آئندہ مالی سال کے نظر ثانی شدہ قومی ترقیاتی بجٹ کی دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کا 4 ہزار 223 ارب روپے سے زیادہ کا قومی ترقیاتی منصوبہ سامنے آگیا، آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 1 ہزار ارب روپے مقرر،صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 2869 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز،وفاقی وزارتوں اور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 682 ارب سے زیادہ مختص،حکومتی ملکیتی اداروں کیلئے 35 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم مختص،این ایچ اے کو آئندہ مالی سال 226 ارب 98 کروڑ روپے سے زیادہ ملیں گے،پاور ڈویژن کو آئندہ مالی سال 90 ارب 22 کروڑ روپے دیئے جائیں گے

، دستاویز پلاننگ کمیشن کے مطابق آبی وسائل ڈویژن کو آئندہ مالی سال 133 ارب 42 کروڑ روپے دیے جائیں گے،ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 70 ارب 38 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز،صوبوں اور اسپیشل ایریاز کیلئے 253 ارب 23 کروڑ روپے مقرر مختص کرنے کی تجویز،صوبائی نوعیت کے منصوبوں پر 105 ارب 78 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے جائیں گے،انضمام شدہ اضلاع کیلئے 65 ارب 44 کروڑ روپے سے زیادہ مختص کیے جانے کی تجویز آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 82 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز فیڈرل ایجوکیشن اور پروفیشنل ٹریننگ کیلئے 18 ارب 58 کروڑ سے زیادہ مختص، ڈیفنس ڈویژن کیلئے 11 ارب 55 کروڑ روپے مختص،ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 39 ارب 48 کروڑ روپے سے زیادہ ترقیاتی فنڈز کیلئے مختص کرنے تجویز،ریلوے ڈویژن کو 22 ارب 41 کروڑ روپے، پلاننگ ڈویلپمنٹ کو 21 ارب روپے سے زیادہ ملیں گے،نیشنل ہیلتھ کو 14 ارب 34 کروڑ روپے ترقیاتی فنڈز کی مد میں ملیں گے،وزارت داخلہ کو 12 ارب 90کروڑ، وزارت اطلاعات کو 6 ارب روپے سے زیادہ ملیں گے،سپارکو کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 5 ارب 41 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Comments are closed.