سپیکر قومی اسمبلی نے فوری طور پر الیکشن کمیشن تعیناتیوں کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار کردیا

اسلام آ باد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے فوری طور پر الیکشن کمیشن تعیناتیوں کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار کردیا ہے اور اپوزیشن لیڈر کو جواب دیا ہے کہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے بعد پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتیوں کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب دیدیاہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے فوری طور پر الیکشن کمیشن تعیناتیوں کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار کردیا۔سپیکر نے کہا کہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے بعد پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائیگی

،وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر جب نام بھجوائیں گے تب کمیٹی بنے گی۔سپیکر نے کہا کہ وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن تعیناتیوں کیلئے مشاورتی عمل شروع کردیا ہے،وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی طرف سے مجوزہ نام آنے کے بعد سپیکر پراسس شروع کرینگے،نام آنے کے بعد سپیکر پارلیمانی کمیٹی تشکیل کیلیے نام مانگیں گے،سپیکر نام آنے کے بعد پارلیمانی لیڈرز سے نام مانگیں گے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کیلئے خط لکھا تھا۔اپوزیشن لیڈر نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 6 نام حزب اختلاف سے بھجوائے تھے۔وزیر اعظم نے 16 مئی کو الیکشن کمیشن تعیناتیوں کیلئے اپوزیشن لیڈر کو مشاورت کیلئے خط لکھا تھا۔چیف الیکشن کمشنر و ممبران سندھ بلوچستان کی تعیناتی ہونی ہے۔

Comments are closed.