حج2025، حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری

اسلام آباد (آن لائن) حج2025، حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اورترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اتوار تک 16 ہزار سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے ہیں ترجمان کے مطابق اتوار کو اسلام آباد اور لاہور میں 6، 6، کراچی میں 4، ملتان 3 جبکہ کوئٹہ میں ایک حج پرواز اتری ہے جس میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کی 8، سعودی ایئرلائن 5، ایئر بلیو 4، ایئر سیال 2 جبکہ سیرین ایئر کی ایک پرواز وطن واپس آء ہے ترجمان کے مطابق عالمی سطح پر فضائی ٹریفک میں تعطل کے باوجود پاکستان کا پوسٹ حج فلائٹ آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور واپسی کو مزید ہموار بنانے کے لیے حجاج کرام دیئے گئے نظم و ضبط کا خیال رکھیں ترجمان کے مطابق حجاج کرام اپنے سامان کا وزن فضائی ٹکٹ پر درج مقررہ حد کے مطابق رکھیں اور شدید رش کے باعث سعودی ایئرپورٹ پر اپنی پرواز سے 6 سے 8 گھنٹے پہلے پہنچیں۔

Comments are closed.