اسلام آباد(آن لائن)وزارت خارجہ میں اہم سفارتی تعیناتیاں کردی گئیں ،میانمار میں تعینات سفیر حیدر کو بنگلہ دیش میں ہائی کمشنر مقرر کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستا ن نے وزارت خارجہ میں اہم سفارتی تعیناتیاں کردی ہیں بتایا گیا ہے کہ ڈی جی امریکہ عطیہ اقبال کو دوحہ میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن مقرر کردیاگیا ہے ڈی جی فوزیہ احمد کو متحدہ عرب امارات میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن تعینات کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ میانمار میں تعینات سفیر حیدر کو بنگلہ دیش میں ہائی کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ نعیم چیمہ کو کینیڈا میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن بنایا گیا۔ اسی طرح حسنین یوسف کو شام میں نیا چارج ڈی افیئرز تعینات کر دیا گیا اور رومان وزیر کو جرمنی کے شہر برلن میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن مقرر کر دیا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی جنوبی ایشیا جلد واشنگٹن میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ فہد امجد کو برمنگھم میں قونصل جنرل تعینات کر دیا گیا۔
Comments are closed.