عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں 8ضمانت کی درخواستیں خارج

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی گئی جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی ا?ئی عمران خان کی ضمانتوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایالاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی ا?ئی عمران خان کی ضمانتوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا۔لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں جبکہ عدالت نے انسداد دہشت گری عدالت لاہور کا بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔۔فیصلے کے مطابق عمران خان کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سیگرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کوبھی شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہو گئے تھے۔مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاوٴس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاوٴ گھیراوٴ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا، جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف درجنوں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

Comments are closed.