اسلام آباد (آن لائن) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ملکی معیشت کی ترقی کے لئے ریلوے کو اپ گریڈ کرنا ہو گا ۔ ریلوے ٹریک کو بہتر کیا جا رہا ہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوے انہوں نے کہا ریلوے کی ترقی سے ملک کی ترقی وابستہ ہے ۔ ہم ریلوے کی بہتری کے لئے اقدامات جاری رکھے ہوے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر قوم کو فخر ہے ۔ ہم نے بھارت کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے کہا ریلوے کے شعبے میں بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے اقداماتکا ذکر کرتے ہوے کہا ریلوے ٹریک کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ اس کے لئے انتطامی تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹرینوں کے اوقات کار سے متعلق کوئی رعائت نہیں دی جائے گی ۔
اربوں روپے کی ریلوے اراضی واگزار کرائی گئی ہے ۔ْ بڑے ریلوے اسٹیشنز کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ریلوے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ فریٹ ٹرینوں کی آمدن میں اضافے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔ ، ریلوے سٹیشنز پر معلوماتی ڈیسک قائم کئے ہیں ۔ ہم نے پہلی بار ٹرین ہو سٹس کی سہولت متعارف کرائی ہے ۔ ریلوے سٹیشنز پر کھانے پینے کی اشیا کا معیار بہتر بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا ریلوے سٹیشنز اور ٹرینوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے ۔ ایل ڈ بلیو ایم سی کے ساتھ صفائی کا معا ئدہ کیا گیا ہے ۔ موبائل ایپ کے ذریعے ٹکٹ کی بکنگ کے عمل کو بھی آسان بنا رہے ہیں ۔ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بھیبحال کر دیا ہے ۔ نوٹر ینوں کو آو ٹ سورس کر دیا ہے ۔ ، مزید بارہ کو ابھی کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کنٹری کلب گن اور ریسٹ ہاوسز کو بھی آوٹ آف سورسز کر رہے ہیں
Comments are closed.