کراچی ، دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 4 ایجنٹ گرفتار

کراچی (آن لائن) کراچی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی میں ملوثرا کے چار ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ قائد آباد میں حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا گرفتار شدگان بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ ہیں اور بھارت میں ایک کرنل سے رابطے میں تھے۔ ملزمان کے موبائل فونز سے ملک دشمن مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دہشتگرد سال 2024 میں دہشتگردی کی تربیت کے لیے بھارت گئے تھے اور انہوں نے سجاول کے ساحلی راستے سے بھارت کا سفر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments are closed.