#نئی دہلی (آن لائن) پاکستان کے موٴقف اور عالمی سطح پر اس کی پذیرائی نے بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے، جس کے بعد مودی سرکار کی طرف سے پیش کیے گئے بیانیے کی حقیقت عالمی سطح پر واضح ہو گئی ہے۔ گزشتہ دنوں پہلگام میں ہونے والے حملے کے حوالے سے بھارت کی جانب سے پیش کیے جانے والے الزامات اور ان کے بظاہر بے بنیاد ثبوت، عالمی برادری کی نظر میں مسترد ہو گئے ہیں، اور پاکستان کے موقف کو سچ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔پاکستان نے ہمیشہ اپنے موٴقف میں سچائی اور ٹھوس دلائل پیش کیے ہیں، جسے عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے۔
بھارت کی جانب سے گودی میڈیا اور سفارتی محاذ پر جھوٹے بیانیے کا شور مچانے کے باوجود پاکستان کا سچ عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ پہلگام حملے کے حوالے سے بھارت کی تحقیقات اور الزامات کی حقیقت سامنے آنے پر مودی سرکار کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔بھارتی میڈیا نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں، جس نے اس کے بیانیے کی حقیقت کو عالمی سطح پر مشکوک بنا دیا۔ ایک جانب، دی پرنٹ اور واشنگٹن پوسٹ” جیسے بین الاقوامی ذرائع نے بھارتی پروپیگنڈے کی حقیقت بے نقاب کی، وہیں فرانسیسی اخباراور امریکی جریدے فارن افیئرز نے بھارت کے دعووں کو امریکی فاد سے متصادم قرار دیا۔ عالمی میڈیا نے پاکستان کے موٴقف کو تسلیم کیا ہے اور بھارتی بیانیے کو مسترد کیا ہے۔ مودی سرکار کی سفارتی حکمت عملی اور بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے نے عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ بھارت 33 ممالک میں دہشت گردی کے الزامات پیش کرنے کے باوجود موٴثر تاثر قائم کرنے میں ناکام رہا۔
امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کو اپنی ثالثی کا نتیجہ قرار دیا، جس سے بھارتی دعووں کی حقیقت مزید بے نقاب ہوئی۔ عالمی سطح پر بھارت کی قوم پرستی پر مبنی بیانیہ مسترد کر دیا گیا ہے، جس نے مودی سرکار کی سفارتی حیثیت کو کمزور کر دیا ہے۔ پاکستان نے عالمی سطح پر سچائی اور حقائق کو مقدم رکھتے ہوئے بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا ہے۔ پہلگام حملہ تحقیقات میں بھارت کی ناکامی اور جھوٹے الزامات نے دنیا بھر میں اس کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔ عالمی برادری اب پاکستان کے موٴقف کے ساتھ کھڑی ہے اور بھارت کے دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔
Comments are closed.