ایران اسرائیل جنگبندی خوش آئند ، تہران نے اس جنگ کے دوران پاکستانی کردار کا پہلی بار کھلے دل سے شکریہ ادا کیا ، شہباز شریف

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران اسرائیل جنگبندی کا خیر مقدم کرتے ہوے کہا ہے کہ تہران نے اس جنگ کے دوران پاکستانی کردار کا پہلی بار کھلے دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔ پاک فو ج فتنہ الخوارج کو کاری ضرب لگا تے ہوے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دے رہی ہے ، محرم الحرام کے دوران وفاق اور صوبوں میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے بھر پور ا قدامات کئے جائیں ۔ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا پاک فوج فتنہ الخوا رج کو کاری ضرب لگاتے ہوے اس جنگ میں عظیم قربا نیاں دے رہی ہے ۔

فوج نے دشمن کو شکست فاش دی ۔ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ بھی جیتیں گے ۔ وزراعظم نے سرروغہ میں شہید ہونیوالے میجر سید معیز عباس شاہ کے ایصال ثواب کے لئے کابینہ میں دعا بھی کرائی ۔ انہوں نے وزیراعظم خزانہ سمیت پوری کابینہ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں بہت محنت کی گئی ۔ اس مرتبہ ایوان میں حکومتی اراکین کی تعداد قابل ستائش تھی ۔ نئے مالی سال کے بجٹ سے معیشت مزید مستحکم ہو گی ۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا اس بجٹ کے حوالے سے کردار پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔ اران اسرائیل جنگبندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوے وزیر اعظم نے کہا ایران نے پہلی بار اس جنگ کے دوران کردار پر پاکستان کا کھلے دل سے شکریہ ادا کیا ۔ پاکستان نے مستقل اور بھر پور انداز میں ایران کی حمائت کی ۔ ایران کی پاکستان کی عسکری ، سیاسی قیادت اور عوام کی تعریف کی عصر حاضر میں اسکی نذیر نہیں ملتی ۔ ایران نے صدر اور فیلڈ مارشل کا نام لے کر شکریہ ادا کیا ۔

ایران نے جنگ دلیری اور بہادر ی سے لڑی ۔ انہوں نے کہا کہ جنگ رکوانے میں سعودی عرب نے بھی اہم کردار کیا ۔ میں نے سعودی ولی عہد سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے یہ جنگ بند ی کرائی ۔ انہوں نے کہا محرم الحرام کا آغاز ہو نے جا رہا ہے ۔ اس موقع پر ملک بھر میں امن و امان براقرار رکھنے کے لئے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائیں ۔ وفاق او ر صوبوں میں امن وامان برقرار ر کھنے کے لئے بھر پوتر اقدامات کئے جائیں ۔ مجالس اور جلوسوں کے دوران امن اور بھا ئی چارے کا مظاہرہ کیا جائے ۔

Comments are closed.