اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے رہنماوٴں نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے عوام کا بجٹ نہیں ہے ،کسان مر گیا ہے ،کسان نے تصور کر لیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کسان دشمن حکومت ہے عوام پر پٹرول بم لیوی کی صورت میں گرایا گیا ہے یہ عوام دشمن بجٹ ہے قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے فنانس بل میں ترامیم بارے تحریک پیش کی تو اپوزیشن کی جانب سے نو نو کے نعرے لگائے گئے اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے، ترامیم سے پہلے اپوزیشن نے نکتہ اعتراض مانگ لیا پی ٹی آئی کے رہنما ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ یہ تحریک جو آئی ہے اس کی اپوزیشن نے مخالفت کی ہے پہلے ہماری بات سنی جائے اور اس کے بعد اس عمل کو آگے بڑھایا جائے، جس پر سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ اس طرح نہیں ہوتا، رولز کے مطابق پہلے اسے پیش ہونے دیں آپ کیساتھ اس معاملے پر ڈسکشن ہوچکی ہے
اس لیے آگے بڑھنے دیں براہ مہربانی آپ رولز پڑھیں اور اپنی نشستوں پر تشریف رکھیں اپوزیشن رکن مبین عارف اور عالیہ کامران کے اعتراضات کو وزیر خزانہ نے مسترد کردیا رکن اسمبلی مبین عارف نے کہا کہ میرے اعتراض اور میری ترامیم ہیں کہ عوام سے ان ٹیکسز پر موقف لیا جائے جب تک عوام کی رائے نہیں آتیں اس وقت اس بل کو موخر کردیا جائے عالیہ کامران نے کہا کہ میں نے بھی یہی کہا ہے کہ اصل سٹیک ہولڈرز عوام ہیں کیونکہ ٹیکسز ، قرض اوراس پر سود عوام نے ہی ادا کرنے ہوتے ہیں اس لئے لازم ہے کہ عوام سے اس پر رائے لی جائے سپیکر قومی اسمبلی نے ارکان سے معاملے پر رائے مانگ لی اپوزیشن کی حمایت اور حکومت نے حزب اختلاف کی ترامیم مسترد کرنے کی رائے دیدی پی ٹی آئی کے چیئرمینو رکن اسمبلی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان کا پہلا بجٹ جب پیش ہوا تو 11 فیصد خسارہ تھا اب جو بجٹ پیش ہو رہا ہے 64 فیصد خسارے کا ہیگزشتہ بجٹ پر حکومت نے ریفارمز کے دعوی کیے جو پورے نہیں کی یبجٹ میں ریفارمز سے متعلق کوئی تجویز نہیں ہییہ بجٹ ویڑنری نہیں ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم نہ ہونے کے باعث یہ گھاٹے کا بجٹ ہے رکن اسمبلی لطیف کھوسہ نے کہا کہ عوام کی رائے کو اہمیت دی ہی نہ جائے پاکستان کی تقدیر کو دیکھنا ہیعوام کو اسی طرح دھوکہ دیا جائے گا ایگریکلچر انرجی پر ترجیحات واضع کی جائیں عوام کو اندھیرے میں دھکیلا جائیملک کس طرح ترقی کرے گا بیرسٹر گوہرنے کہا کہ پارلیمان کی ذمہ داری ہے پیسے کہاں خرچ کیے جائیں موجودہ بجٹ 64فیصد باعث ہے موجودہ بجٹ قوم کے لیے مناسب بجٹ نہیں ہے کوئی ریفارم نہیں ہو سکی اس حکومت نے کوئی پرپوزل نہیں دی بیت المال بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مناسب تقسیم نہیں ہو رہی رکن اسمبلی جنید اکبر نے کہا کہ اس بجٹ کو اہم پہلے دن سے نہیں مانتیحکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے جو اس حکومت کو لے آئے ان کی بات مانتے ہیں عوام کی نہیں مانتے جو کمنٹمنٹ کی گئی اس کو پورا نہیں کی گئی ہم نے پہلے بھی اس بل کی مخالفت کی آج بھی کرتے ہیں ہم فاٹا کے لوگوں کے ساتھ گھڑے ہیں حالات مزید بگڑ جائیاپوزیشن کے رہنما محمد عاطف خان نے کہا کہ عوام کی رائے کو دیکھا جاتا تو نوے فیصد یہاں نہ بیٹھے ہوتے آپ کو یہاں گرمی نہیں لگ رہی عوام کو تو لگ رہی ہیں کتنے لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں
ملک کے حالات اچھے ہوتے تو لوگ کیوں ملک چھوڑ کے جاتینوجوان باہر جانے کے چکر میں ڈوب رہے ہیں پوری قوم کو مانگنے پے لگا دیا گیاہے نیب کو اتنے اختیار دے دیے ہیں ایف بی آر کو اختیار دے دیں عوام کو تنگ کرنے کے لیے دیے گئے ہیں رکن اسمبلی عالیہ کامران نے کہا کہ مڈل کلاس لوگوں کی کمر توڑنی ہیڈیوٹی اتنی ذیادہ لگا دی گئی ہے عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے رکن اسمبلی جنید اکبر جس کے مینڈیٹ نہ ہو وہ عوام کا خیال نہیں رکھتے جنہوں نے ان کو لایا یہ ان کا خیال رکھتے ہیں فاٹا پاٹا کے ساتھ حکومت کا وعدہ پورا نہیں ہوا ہر سال ایک سو ارب روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا دس سال تک سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کی بات کی گئی تھی پہلے فاٹا کے عوام کو ٹیکس دینے کے قابل تو بنائیں فاٹا پر ٹیکس کی ایوان کے اندر اور باہر مخالفت کریں گے زرتاج گل نے کہا کہ بجٹ میں نوجوانوں کو اگنور کر دیا گیا ایگرکلچر کو اگنور کر دیا گیا ہے غربت میں اضافہ ہوا ہے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہیحکومت بھی ناکام ہے گورنر بھی ناکام یہ کس طر کی گڈ گونا ہے عامر ڈوگر نے کہا کہ یہ بجٹ ائی ایم کا بجٹ ہے عوام کا بجٹ نہیں ہیکسان مر گیا ہے کسان نے تصور کر لیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کسان دشمن حکومت ہے ہماری حکومت تھی تو کسانوں کو سہولیات دی گئیں عوام پر پٹرول بم لیوی کی صورت میں گرایا گیا ہے یہ عوام دشمن بجٹ ہیناکام ترین حکومت ہے یہ عوام دشمن بجٹ ہے زرتاج گل وزیر نے کہا کہ بجٹ میں نوجوانوں ،خواتیں کو بالکل اگنور کر دیا گیا سرائیکی وسیب کے لئے کوئی نیا پیکج نہیں دیا گیا بے روزگاری غربت میں اضافہ ہوا بیواوٴں کے حقوق پر بھی ڈاکہ ڈالا گیا ہیبجٹ بھی ناکام، حکومت بھی ناکام، گورننس بھی ناکام انہوں نے نیا انڈر پاس بنایا وہ کل بیٹھ گیا رکن اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے کہا کہ میں اس بجٹ کو مسترد کرتا ہوں
ہمارے ملک میں آئین قانون رول آف لاء جیسی کوئی چیز نہیں ووٹ کے تحفظ کو آئین کہتے ہیں نہ ہمارے ووٹ کو عزت ملی نہ تحفظ ملا زراعت انڈسٹری پہلے ہی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیبزنس مین پیسہ ملک سے باہر لے جانا چاہتا ہیکاربن لیوی بزنس مین کو متاثر کرے گی یہ سیاستدانوں کا بنایا ہوا بجٹ نہیں ہے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا کے عوام کے ساتھ ہم سب کھڑے ہیں،سیلز ٹیکس کو واپس لیا جائے،اسد قیصر نے کہا کہ ہم کسی طور پر سیلز ٹیکس کو فاٹا اور پاٹا میں نہیں مانتے ہیں رکن اسمبلی شہر یار آفریدی نے کہا کہ قبائل جب آئی ڈی پیز بنے انہوں نے اپنا سب کچھ چھوڑ دیا،وہ بیچارے دربدر پھر رہے ہیں، ملک انور تاج نے کہا کہ ایسے لوگ بجٹ پاس کر رہے ہیں جن کے پاس عوام مینڈٹ نہیں ہے عوام پاکستان کے فائدے کی کوئی بات نظر نہیں آئی ہے حکومت نے عوام کا کوئی فائدہ نہیں سوچا،عوام سے بخیر سہولیات کے ٹیکس لینا چاہ رہے ہیں بجلی اس قدر مہنگی ہو گئی ہے انڈسٹری کس طر چلے گی ایگریکلچر کو تباہ کیا گیا ہے
Comments are closed.