پرینیتی چوپڑا، راگھو چڈھا کی شادی محبت کی زندگی بہترین اور خوشیوں سے بھری ہوگی، نجومی پنڈت جگن ناتھ گروجی کی پیشگوئی
ممبئی (آن لائن) بھارتی معروف نجومی پنڈت جگن ناتھ گروجی نے پرینیتی چوپڑا، راگھو چڈھا کی شادی کے مستقبل، محبت، زندگی اور کیریئر سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔نجومی، پنڈت جگن ناتھ گروجی کا کہنا ہے کہ راگھو اور پرینیتی میں واقعی ایک مضبوط جوڑے کے طور پر آگے بڑھنے کی صلاحیت موجود ہے جو دوسروں کے مقابلے میں اعلیٰ مقام رکھتا ہو۔
نجومی کے مطابق یہ ایک پختہ سوچ اور کردار کا مالک جوڑا ہے، ایک دوسرے کے لیے اِن کی پختگی، احترام اور محبت اِنہیں اور قریب لاتی ہے جس سے مستقبل میں ان کے تعلقات کے مثبت نتائج برآمد ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔نجومی جگن ناتھ کے مطابق یہ بات قابل غور ہے کہ راگھو اور پرینیتی زندگی میں آنے والے مختلف ادوار اور اتار چڑھاوٴ کو سنبھالنے کے لیے مختلف انداز اختیار کر سکتے ہیں مگر جب ان کے تعلقات کی بات آتی ہے تو توقع کی جاتی ہے کہ یہ اختلافات موٴثر طریقے سے حل کریں گے۔ نجومی جگن ناتھ کا پری اور راگھو سے متعلق کہنا ہے کہ مختلف پیشہ ورانہ پس منظر رکھنے کے باوجود راگھو اور پرینیتی ایک ایسا جوڑا لگتا ہے جو محبت اور تعلق کو زیادہ اہمیت دیتا ہے، اِن کی نظر میں اور کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی۔جگن ناتھ گروجی کا کہنا ہے کہ اس جوڑی کے کیریئر کے مختلف مسائل ان کے تعلقات کو بری طرح متاثر کرنے کا امکان نہیں رکھتے ہیں۔نجومی کے مطابق پرینیتی اور راگھو کے چارٹ میں زہرہ (سیارہ) کی سیدھ سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی محبت کی زندگی بہترین اور خوشیوں سے بھری ہوگی۔
Comments are closed.