کسی بے گناہ پاکستانی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،فیلڈ مارشل

دہشتگردی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا،پاکستان کی داخلی سلامتی کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،سید عاصم منیر

پشاور، راولپنڈی (آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ کسی بے گناہ پاکستانی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشتگردی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا،پاکستان کی داخلی سلامتی کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ترجمان افواج پاکستان آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا ، آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی،بعد ازاں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنوں گیریڑن کے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی

،آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں میں زخمیوں کی عیادت بھی کی اور سیکیورٹی فورسز کے عزم، بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی جرات کو سراہا۔فیلڈ مارشل عاصر منیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے دہشت گردوں، سہولت کاروں اور مددگاروں کو ہر قیمت پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا دہشتگردی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ کسی بے گناہ پاکستانی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا پاکستان کی داخلی سلامتی کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا خیبرپختونخوا پولیس سمیت سول اداروں کی صلاحیت بڑھانے پر زور دیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مضبوطی کے لیے آرمی کی مکمل معاونت کا اعادہ کیا ، پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Comments are closed.