اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوم برگ کی رپورٹ یقینی طورپر ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کا منہ بولتا ثبوت ہے ،پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 12مہینوں میں معیشت میں سب سے زیادبہتری آئی ہے ۔ عالمی ادارے کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے مضبوط معاشی مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے،بہتر معاشی اشاریوں میں حکومت کی معاشی ٹیم کی دن رات کی محنت اور لگن شامل ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں مختلف شعبوں میں اہم ادارہ جاتی اصلاحات،عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ کامیاب معاہدے اور بروقت قرض کی ادائیگی کا اعتراف کیا گیا ہے جو کہ یقینی طور پر ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کا ثبوت ہے،پاکستان اْن چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 12 مہینوں میں معیشت میں سب سے زیادہ بہتری دکھائی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے مضبوط معاشی مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے،بہتر معاشی اشاریوں میں حکومت کی معاشی ٹیم کی دن رات کی محنت اور لگن شامل ہے۔
Comments are closed.