اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے ۔ اسلام آباد پولیس فرائض شناسی سے جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرائم کی شرح کم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔ اسلام آباد پولیس فرائض شناسی سے جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے ۔ پولیس پر ہم تنقید کرتے ہیں لیکن جب بھی لا اینڈآرڈر کا ہو یہی پولیس کام آتی ہے ۔ پولیس نے بہت سے قتل کی وارداتوں کے ملزمان کا سراغ لگایا ۔
کئی ملزمان کو چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا سب کا ھق ہے لیکن جب بھی کوئی اچھا کام کرے اسکو سرہایا بھی جانا چاہیے ۔ اسلام آباد میں سینتیس فیصد جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے ۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہا کہ پولیس نے قتل کے کئی کیسز کے مجرمان کا سراغ لگا یا سب سے مشکل کیس سر دار فہیم قتل کیس تھا یہ ہمارے لئے ایک ٹیسٹ کیس تھا ۔ یہ ایک نتہائی افسوسناک کیس تھا ۔ سردار فہیم کی لاش گھر سے ملی تھی ۔ جائے وقوعہ کو محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے۔
ہم نے ایسا ہی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈ سٹرکٹ ایمرجنسی نے چھ دن میں اس کیس کو ٹریس کیا ۔ ستاون مشتبہ افراد سے اس کیس میں تحقیقات کی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ تفیتیش میں تمام پہلووں کو مدنظر رکھا اور چھ روز کے اندر کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا ۔ قتل کے دو ملزمان کو گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے گرفتا ر کیا گیا ۔
Comments are closed.