شاہ رخ خان نے نینتھارا کے کردار کو حیرت انگیزقرار دیدیا
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں نینتھارا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اْنہیں اسکرین ٹائم کم ملا۔ساوٴتھ انڈین اداکارہ نینتھارا نے فلم ‘جوان’ میں ایک ماں اور ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کیا ہے، اْن کے اس کردار کی جہاں مداحوں کی جانب سے تعریف کی گئی ہے تو وہیں شاہ رخ خان نے بھی تعریف میں نینتھارا کے کردار کو حیرت انگیز کہہ دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شاہ رخ خان نے لکھا کہ کہ میں نے بھی محسوس کیا کہ نینھتارا کا فلم جوان میں سنگل ماں کا کردار کافی حیرت انگیز تھا، بدقسمتی سے اْنہیں اسکرین ٹائم کم ملا لیکن اس کے باوجود بھی وہ کردار شاندار تھا ۔
Comments are closed.