اسلام آباد(آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کی تنخواہیں اور مراعات میں اضافے پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی فحاشی کا سلسلہ یکم جنوری 2025 سے شروع ہونا ہے یہ نوٹیفکیشن کا حصہ ہے۔خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا کہ قومی خزانے کے استحصال کی انتہا ہے،ایک یا دو اشخاص اپنے عہدوں کی نسبت سے اپنی ماہانہ تنخواہ اور الاؤنسز ایک رکن قومی اسمبلی سے چار گنا بڑھا لیں اور ذمہ داری حکومت پہ ڈال دیں، قومی اسمبلی کے ادارے کی قدرو منزلت کا خیال اسکے نگہبان نہیں کریں تو کون کرے گا؟
Comments are closed.