باجوڑ (آن لائن)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں صدیق آباد پھاٹک میلہ گرانڈ کے قریب بم دھماکا ہوا ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر ناگئی، تحصیل دار نواگئی، دو پولیس اہل کاروں سمیت 5 افراد شہید اور16 زخمی ہوگئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں موٹر سائیکل استعمال کی گئی، موٹر سائیکل میں بارود نصب کیا گیا۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی اوراسسٹنٹ کمشنر نواگئی، تحصیلدار اور دیگر اہلکاروں کی شہادت پر دلی اظہار افسوس اوراہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کیا۔دھماکے کے نتیجے میں زخمی سب انسپکٹر نور حکیم مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کئے جارہے تھے کہ راستے میں ہی چل بسے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا۔آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق الخوارج نے اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل اسماعیل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ موقع سے تمام ضروری ثبوت اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی ڈی ٹیمز جائے حادثہ پر موجود ہیں اور دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلومات کی جارہی ہیں۔ ملکِ خداداد بالخصوص صوبہ خیبرپختونخوا کا امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں موٹر سائیکل استعمال کی گئی، موٹر سائیکل میں بارود نصب کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 7 سے دس کلو گرام بارود استعمال کیا گیا، موٹر سائیکل ورکشاپ کے باہر موٹر سائیکل پہلے سے کھڑی کہ گئی ، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے۔باجوڑِ اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل ، تحصیلدار عبدالوکیل، کانسٹیبل زاہد اور راہگیر فضل منان کی نماز جنازہ سول کالونی خار پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی ، ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق ، کمانڈنٹ باجوڑ اسکاٹس، سرکاری افسران ، شہدا کے لواحقین اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہدا کو باجوڑ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، حکام نے شہدا کے جسد خاکی پر گلدستے رکھے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی اوراسسٹنٹ کمشنر نواگئی، تحصیلدار اور دیگر اہلکاروں کی شہادت پر دلی اظہار افسوس اوراہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کیا۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع باجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار نواگئی سمیت دیگر اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے شہدا کے بلندی درجات کی دعا اور شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کی اورزخمی ہونے والوں کی صحت یابی کی دعا اور انہیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی۔اپنے ایک جاری بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ملک دشمنوں عناصرکو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے واقعے کی تحقیقات کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں، وزیر اعلی نے زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت دیگر قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔
Comments are closed.