اسلام آباد (آن لائن)پاکستان کے دورے پر موجود جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائزمین سیمو ایمبامبو کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تفصیلی ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں فوجوں کے درمیان رابطوں کی سطح اور دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے لئے عملی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جبکہ وسیع تر علاقائی صورتحال اور تازہ ترین پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی
، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے علاقائی سیکیورٹی کے منظر نامے پر پاکستان کے نقطہ نظر پر روشنی ڈالی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی اجاگر کیا، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل وائزمین سیمو ایمبامبو نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا، قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر سہ فریقی دستے کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا
Comments are closed.