پنجاب اسمبلی میں ہلڑ بازی اور گالم گلوچ کرنے والے اپوزیشن اراکین کو کسی صورت مزید برداشت نہیں کرونگا‘ملک احمدخان

اسلام آباد (ان لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہلڑ بازی اور گالم گلوچ کرنے والے اپوزیشن اراکین کو کسی صورت مزید برداشت نہیں کرونگا۔جمعرات کوچیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے آئین کے تحت ایوان میں اٹھائے گئے حلف کی پاسداری نہیں کی انہیں اس ہاؤس کا رکن رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے اور جو کچھ انہوں نے کیا اس کے نتائج وہ بھگتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آنے کا مقصد میرے بنیادی طور پر تین سوالات ہیں اور یہ سوالات میں نے الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلا یہ کہ ہم آئین کی پاسداری کا حلف اٹھاتے ہیں پھر اس کی خود ہی خلاف ورزی کرتے ہیں دوسراہم بطور ممبر پہلے دن اسمبلی جا کر آئین کی پاسداری اور حفاظت کا حلف اٹھاتے ہیں اور اسی آئین کی شق 69 میں لکھا ہے کہ اسمبلییاں اپنے قواعد خود بنائیں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسمبلیوں کے علاوہ کوئی قواعد وضوابط ائینی حیثیت نہیں رکھتے ہیں کیا وہ ایوان جہاں یہ رولز بننے ہیں وہاں ہلڑ بازی کرنا،ماں بہن کی گالیاں دینا درست ہوگا‘ کیا اس ایوان میں لوگوں کو مارنا اور گریبان سے پکڑنا درست ہے؟ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی بھی سیاسی جماعت کرے تو وہ غلط ہے میں آئین کی بالادستی کے لیے یہ کیس لڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بطور اسپیکر ڈیڑھ برس تک تحمل کا مظاہرہ کیا ہے.کیا بطور سپیکر میرا تحمل کا مظاہرہ جمہوری نہیں ہے اگر میں اپوزیشن اراکین کے طرز عمل کو جمہوری سمجھتا ہوں تو پھر مجھ سے بڑا مجرم کوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے منصب کی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں گالیاں دینا جمہوریت نہیں ہے،بلکہ یہ جمہوریت دشمنی ہے ایوان تو وہ جگہ ہے جہاں پر دلیل ہوگی اور بجٹ پیش ہوگا۔ گزشتہ ڈیڑھ برس سے کوئی وزیر خزانہ پنجاب اسمبلی میں تقریر کر سکتا ہے اپوزیشن نے فارم 47 کے نام پر 37 درخواستیں دائر کی گئی ہیں جبکہ 12 درخواستیں اپوزیشن کے خلاف ہیں تو کیا 25 پٹیشن کی بنیاد پر پورے پاکستان کا جمہوری نظام مفروض کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا جو طرز عمل ہے میں اسے ہاؤس میں برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے والے 25 کی بجائے 35 بھی ہوں گے تو میں وہی کروں گا جو کر رہا ہوں۔۔۔۔ اعجاز خان

Comments are closed.