خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کا میدان سج گیا
الیکشن کمیشن نے سینٹ میں خیبر پختونخواہ کی 11خالی نشستوں پر شیڈول جاری کردیا،خیبر پختونخوا کی 7جنرل ، 2خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ/ علما کی نشستوں پر پولنگ 21 جولائی کو خیبر پختونخواہ اسمبلی میں ہوگی،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آ باد(آن لائن )خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کا میدان سج گیا، الیکشن کمیشن نے سینٹ میں خیبر پختونخواہ کی 11خالی نشستوں پر شیڈول جاری کردیاہے ،خیبر پختونخوا کی 7جنرل ، 2خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ/ علما کی نشستوں پر پولنگ 21 جولائی کو خیبر پختونخواہ اسمبلی میں ہوگی۔ الیکشن کی جانب سے جمعہ کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق سپیکر کی طرف سے مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کئے گئے تھے الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹر ثانیہ نشتر کی سینٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخابا ت کے لئے بھی شیڈول جاری کردیا گیاشیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 10 اور 11جولائی ، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31 جولائی کو ہوگی الیکشن کمیشن نے مرحوم سینیٹر ساجد میر کی سینٹ سے خالی کردہ نشست پرالیکشن کے مختلف مراحل جوکہ الیکٹورل کالج نا مکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کئے گئے تھے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا
جس میں ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی لسٹ 15 جولائی کو جاری کرے گااور کاغذات نامزدگی 16 جولائی تک واپس لئے جاسکیں گے پولنگ 21 جولائی 2025 کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔قومی اسمبلی میں صوبہ خیبر پختونخواہ سے مسلم لیگ ن کی خواتین کی مخصوص 2 خالی نشستوں پر بھی الیکشن پروگرام جاری کردیا گیا شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 9 اور 10 جولائی 2025کو جمع کروائے جا سکیں گے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جولائی اور امیدواروں کی حتمی لسٹ 24 جولائی 2025 کو جاری کی جائے گی الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجیحی ختم ہوچکی ہے لہذا اسے 10 جولائی تک لسٹ ریڑننگ آفیسر کے پاس جمع کروانی ہوگی الیکشن کمیشن نے 2جولائی 2025 کو مخصوص نشستوں پر جن ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ان کی حلف برداری کے لئے بھی سپیکر قومی و صوبائی اسمبلیوں کو خط ارسال کر دیے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکیں اور خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے سینٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کر سکیں۔۔۔۔۔
Comments are closed.