حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش کے مزار کے سالانہ غسل مبارک کی تقریب

لاہور (آن لائن) وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش  کے مزار کے سالانہ غسل مبارک کی تقریب میں آنے والے زائرین کیلئے بہتر سے بہترین انتظامات کئے گئے-

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر حضرت داتا گنج بخش کے غسل مبارک کی تقریب میں سیکورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رہی-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منتظمین کو ہدایت کی کہ حضرت داتا گنج بخش کے غسل مبارک پر آنے والے زائرین ہمارے مہمان ہیں، محبت سے پیش آئیں-زائرین اور عقیدت مندوں کو محبت اور احترام کے ساتھ لنگر پیش کیا جائے- رش اور بھگدڑ سے بچنے کے لئے بہترین نظم و ضبط کا اہتمام کیا جائے – مریم نواز شریف نے اپیل کی کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، استحکام اور سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ حضرت داتا گنج بخش نے محبت، احترام، امن اور رواداری کا پیغام عام کیا ہے-

Comments are closed.