اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیاہے۔ منگل کوایف آئی اے کی درخواست پر عدالت نے یوٹیوب کو چینل بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے دو صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیاہے جس میں بتایاگیاہے کہ عدالت کا صحافی مطیع اللہ جان، اسد طور، صدیق جان سمیت 27 یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم دیاہے
عدالت نے اپنے حکم نامے میں مزیدکہاہے کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی، ایف آئی اے کی جانب سے شواھد سے عدالت مطمئن ہے قانون کے مطابق کاروائی کر سکتے ہیں، یوٹیوب کے آفیسر انچارج کو حکم دیا جاتا کہ ہے 27 یوٹیوب چینل بلاک کردے۔ان یوٹیوب چیلنزمیں بڑے بڑے نام شامل ہیں جن میں مطیع اللہ جان،صدیق جان،عمران خان،معیدپیرزادہ،صابرشاکر،حبیب اکرم،حیدرمہدی،صبیح کاظمی،آفتا ب اقبال۔ڈیلی قدرت،نیا پاکستان اوردیگرشامل ہیں۔
Comments are closed.