اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت ریلوے سے متعلق اہم اجلاس، ریلوے کی کارکردگی، فنی مسائل اور بہتری کے اقدامات پر غور کیا گیا ، اجلاس میں وزیر کو ریلوے کی مکینیکل ورکنگ پر بریفنگ دی گئی،متعلقہ حکام کی جانب سے خرابیوں کی وجوہات تلاش نہ کرنے پر اظہار تشویش کیا گیا ۔
وزیر ریلوے نے ڈی ایس اور مکینیکل اسٹاف کو تمام انجنز کی مکمل جانچ کی ہدایت کی اور کہا کہ ٹرین روانگی سے قبل تمام مکینیکل اور تکنیکی مسائل کی جانچ یقینی بنائی جائے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ مسافروں کو سفر کے دوران کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو تکنیکی صلاحیت اور جدید مہارت کی کمی، نظام کی کمزوری کا سبب بن رہی ہے کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جدید نظام سے ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ اجلاس میں چیئرمین ریلوے اجلاس میں موجود، ڈی ایس لوکوموٹیو اور سی ای او آن لائن شریک ہوئے ۔
Comments are closed.