الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز سے متعلق اعداوشمار جاری کردئیے

اسلام آباد(آن لائن ) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز سے متعلق اعداوشمار جاری کردئیے ،ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد13 کروڑ 44 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ترجمان کے الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 13کروڑ 44لاکھ 28 ہزار 577 ووٹرز ہیں جس میں 7 کروڑ 21 لاکھ 24 ہزار 209 مرد ووٹرز ہیں جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 23 لاکھ 4 ہزار 368 ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی دارلحکومت سلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تععداد12 لاکھ 7 ہزار 287 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں بلوچستان میں 56 لاکھ 13 ہزار 371 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں 2 کروڑ 28 لاکھ 74 ہزار402 رجسٹرڈ ووٹرز خیبرپختونخوا میں ہیں پنجاب میں 7 کروڑ 65 لاکھ 63 ہزار 243 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں سندھ میں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 81 لاکھ 7 ہزار 274ہیں ملک بھر میں مرد ووٹرز کی شرح 53.65 جبکہ خواتین ووٹرز کی شرح 46.35 فیصد ہے۔۔۔۔

Comments are closed.