پاکستان کا نام برطانیہ کی ائر سیفٹی لسٹ سے نکالا جانا اہم سنگ میل ہے، خواجہ آ صف

اسلام آباد (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آ صف نے کہا ہے کہ پاکستان کا نام برطانیہ کی ائر سیفٹی لسٹ سے نکالا جانا اہم سنگ میل ہے‘ پی ٹی آئی دور میں عمران خان اور وزیر ہوا بازی نے اپنے ہی اد ارے پر الزام عائد کر کے نہ صرف اسے قبر ستان بنایا بلکہ ملکی معیشت کو بھی اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوے انہوں نے برطانیہ کی جانب سے قومی ائر لائن کا نام ائر سیفٹی لسٹ سے نکالے جانے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے ہی ادارے پر الزام لگائے ۔ پی ٹی آئی کے دور میں ہوا بازی کے وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے یہ پابندی لگی تھی اور قومی ائر لائن کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اس اقدام سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بھی مجروح ہوا

۔ غلام سرور نے عالمی اداروں کو پابندی لگانے کی دعوت دی ۔ غلام سرور نے ریاست کے خلاف جو جرم کیا آج تک اس کی وضاحت نہیں دی ۔ انہوں نے کہا کہ اب نیو یار ک کے کے لئے بھی پی آئی کے کا فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کی جار ہی ہے ۔ انہوں نے کہا اوور سیز پاکستانیوں کی اکثریت پی آئی اے کے زریعے سفر کرتی ہے ۔ عمران خان اور غلام سرور نے مل کر ائر لائن کو قبرستان بنا دیا تاہم اب پابندی کے خا تمے سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہریوں کو سہولت ملے گی ۔ عالمی ریگولیٹرز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس سلسلے میں گائیڈ لائن دی ۔ سعد ر فیق کو بھی مبارکباد جنہوں نے اس معاملے میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے تمام بین الاقوامی روٹس بحال کر کے اگلے مرحلے میں اس کی نجکاری کی جائے گی ،جس سے ادارے کو بھرپور فائدہ ہو گا ۔ نجکاری سے پی آئی اے کی ویلیو بڑھے گی ۔

Comments are closed.