محسن نقوی کی کابل میں افغان ہم منصب سراج الدین حقانی سے اہم ملاقات

کابل(آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کابل میں اپنے افغان ہم منصب سراج الدین حقانی سے اہم ملاقات

، دوطرفہ تعلقات خصوصا انسداد دہشت گردی و دراندازی و کالعدم تحریک طالبان بارے ، پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے وطن واپسی کے عمل پر گفتگو کی گئی ۔وزیرداخلہ محسن نقوی کا افغان وزارت داخلہ آمد پر افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے خیر مقدم کیا۔دونوں وزرائے داخلہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان پرامن بقائے باہمی، استحکام اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک افغان سرحد کی موثر مینجمنٹ، منشیات کی روک تھام اور سرحد پار نقل و حرکت کو منظم کرنے کے طریقہ کار پر بھی بات چیت کی ،پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور دہشت گردی کے فتنہ کے خاتمہ کیلئے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیمیں فساد اور عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں۔ ملکر روکنا ہو گا پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ اور دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کی بے لوث مہمانوازی کی، افغان شہریوں کی قانونی طور پر آمد کے دروازے کھلے ہیں۔ اہم ملاقات میں افغانستان کے سینئر نائب وزیر داخلہ ابراہیم سردار۔ پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق۔وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا۔ اعلی سفارتی حکام اور افغان وزارت داخلہ کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے

Comments are closed.