مری میں مسلم لیگ (ن) کے بڑوں کی دوسرے روز بھی اہم مشاورتی بیٹھک

اسلام آباد /مری(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت اقدامات ، پرائس میکنزم بنانے کی ہدایت ،مون سون بارشوں کی وجہ سے عوام کے جان ومال کے نقصان پر افسوس کا اظہار ،فوری ریلیف پیکج جاری کرنے کا حکم ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بڑوں کی مری میں دوسرے روز بھی اہم بیٹھک ہوئی جس میں صدر مسلم لیگ ن نوازشریف کی وزیر اعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے دوسرے دن بھی اہم قومی امور پر مشاورت کی شریف فیملی کے دیگر افراد بھی مشاورتی عمل میں شامل تھے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عوامی بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی اور وزراء ، وزارتوں کے احتساب کی پالیسی کو بھی سراہا ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اہم مشاورتی اجلاس میں وفاقی اورصوبائی کابینہ پنجاب میں ردوبدل اور توسیع پر بھی غور کیا گیا جبکہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے عوام کے جان ومال کے نقصان پر اظہار افسوس کیا گیا ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے فوری ریلیف پیکج کی ہدایات بھی جاری کیں اور ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی سخت اقدامات اور پرائس میکنزم بنانے کی بھی ہدایت جاری کی ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے مشاورتی اجلاسوں کا بنیادی فوکس عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنانا تھا۔

Comments are closed.