ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع مالاکنڈ میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن پر پاک فوج، پولیس، لیویز، کاوٴنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،وزیراعظم کی کامیاب کاروائی میں فتنتہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز اور معاون اداروں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے یہ کامیاب کاروائی مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔

Comments are closed.