پاکستان کیلئے تیار ہونیوالے پہلے ملجم کلاس جہاز پی این ایس بابر کی کمیشننگ کی تقریب

کراچی(آن لائن)پاکستان کیلئے تیار ہونیوالے پہلے ملجم کلاس جہاز پی این ایس بابر کی کمیشننگ کی تقریب استنبول شپ یارڈ میں منعقد ہوئی،ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گلیر اور نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر تقریب کے مہمان خصوصی تھے،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی تقریب میں خصوصی شرکت،پی این ایس بابر کی لانچنگ کی تقریب اگست 2021 میں استنبول میں منعقد ہوئی تھی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اسٹیلتھ خصوصیات، کثیر الجہتی ویپن سسٹمز اور جدید ترین سینسرز کے ساتھ ملجم کلاس پاک بحریہ کے جدید ترین جہاز ہیں،دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون پر مبنی MILGEM منصوبہ پاکستان-ترکیہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،پاکستان نے 2018 میں ترکی کے ساتھ 4 ملجم کلاس جہازوں کی تیاری کا معاہدہ کیا تھا،پاک بحریہ اور ایم ایس اسفات ترکیہ کے معاہدے کے تحت 2جہاز استنبول شپ یارڈ جبکہ 2 کراچی شپ یارڈ میں تیار ہونے تھے۔

Comments are closed.