سپریم کورٹ میں مختلف مقدمات کی سماعت کے لیے ججزروسٹرجاری

اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ میں مختلف مقدمات کی سماعت کے لیے ججزروسٹرجاری کیاگیاہے جس میں پانچ بنچز25ستمبرتا28ستمبرمقدمات کی سماعت کریں گے۔جاری کردہ کازلسٹ کے مطابق ہر بنچ چاردنوں میں 300سے زائد مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔

بنچ نمبرایک میں چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ ،جسٹس امین الدین اور جسٹس اطہر من اللہ ،بنچ نمبردومیں جسٹس سردار طارق اور جسٹس مسرت ہلالی ،بنچ نمبرتین میں جسٹس اعجازالاحسن ،جسٹس منیب اختراور جسٹس شاہدوحید،بنچ نمبرچار میں جسٹس یحیٰ آفریدی ،جسٹس سیدمظاہر علی نقوی اور جسٹس محمدعلی مظہراور بنچ نمبرپانچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل ،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس سیدحسن اظہررضوی شامل ہیں چیف جسٹس قاضی فائزعیسیی نے حلف اٹھانے کے ساتھ ہی مقدمات کونمٹانے کاجوسلسلہ شروع کیاہے وہ مسلسل جاری ہے روزانہ کی بنیادپرہر بنچ میں پندرہ پندرہ مقدمات مقررکیے گئے ہیں اس لحاظ سے روزانہ پانچوں بنچوں کے مقدمات کی تعداد 75بنتی ہے جس میں سے زیادہ ترنمٹائے جارہے ہیں اوران کے فیصلے بھی ویب سائٹ پر جاری کیے جارہے ہیں۔

اس طرح سے کازلسٹ کے مطابق پچیس ستمبرتااٹھائیس ستمبرچا رروزبنتے ہیں اس طرح ہر بنچ کے فی بنچ 60مقدمات بنتے ہیں اور پانچوں بنچوں کے کل ملاکرمقدمات کی تعداد 300بنتی ہے، اس کے علاوہ چیف جسٹس پاکستان نے کوشش کی ہے کہ ہر طرح کے مقدمات سماعت کے لیے مقررکیے جائیں اس سلسلے میں چیف جسٹس پاکستان نے وکلاء تنظیموں کے بڑوں سے کافی طویل مشاورت بھی کی ہے زیادہ تعدادمیں مقدمات میں ضمانتوں کے مقدمات ،جیل پٹیشنز،ٹیکس معاملات ،پراپرٹی مقدمات ،اورکئی دیگرمقدمات سماعت کے لیے مقررکیے جارہے ہیں۔

Comments are closed.